سپریم جوڈیشل کونسل نے ججوں کیخلاف10 شکایات نمٹا دیں

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہونےوالے اجلاس میں سپریم جوڈیشل کونسل نے ججوں کیخلاف10 شکایات نمٹا دیں۔

اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کونسل نے ججوں کے ضابطہ اخلاق میں بعض ترامیم کرنے کا فیصلہ کیا، کونسل کے طریقہ کار و ضابطہ کار کو ریگولیٹ کرنےوالے مسودہ قواعد پر غور ،معاملے کو مزید غور و غوض کےلئے ملتوی کر دیا،ادارہ جاتی احتساب ، شفافیت کے نمایاں مظاہرے کے طور پر کونسل نے اپنے ہی کچھ اراکین کےخلاف شکایات کا جائزہ لیا، تشکیل نو کے بعد کونسل اجلاس میں جسٹس علی مظہر، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس عامر فاروق، جسٹس علی باقر نجفی نے متبادل اراکین کے طور پر شرکت کی،سپریم جوڈیشل کونسل نے 10 شکایات نمٹا دیں۔

بعدازاں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، ججوں کی تقرری کےلئے انٹرویو کے طریقہ کار پر رولز بنانے کا جائزہ لیا گیا،اعلامیے کے مطابق زیر غور لائے گئے تمام نکات کو جوڈیشل کمیشن کے اگلے اجلاس میں پیش کیاجائےگا،جوڈیشل کمیشن کے اگلے اجلاس میں ہائیکورٹس کے جوڈیشل کمیشن اراکین بھی شریک ہوں گے۔