اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عمران خان سے ملاقات ورنہ بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ ،چیئرمین پی ٹی آئی نے دھمکی دےدی۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاعدالتی احکامات کے باوجود 34 ہفتے سے ملاقات نہیں کرائی گئی ملاقات نہ ہوئی تو بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے۔
سپیکر قومی اسمبلی رولنگ جاری کریں ،سردار ایاز صادق نے کہابانی پی ٹی آئی ایوان کے رکن ہوتے تو پروڈکشن آرڈر جاری کردیتے ، 3 بار حکومت اپوزیشن کو ایک میز پر بٹھایا مگر آپ لوگ نہیں آتے،عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر تحریک انصاف نے احتجاجاً ایوان سے واک آوٹ کردیا۔
بعدازں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا عوام دوست بجٹ نہیں ہوگا، پہلے ہی مہنگائی زیادہ ہے، عوام کو ریلیف ملنا چاہیے۔
عمران خان سے ملاقات ورنہ بجٹ اجلاس کابائیکاٹ ،چیئرمین پی ٹی آئی



















