اسلام آباد (مشرق نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں امریکہ،ایران مذاکرات کے دوسرے راونڈ کیلئے سکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈپلومیٹک انکلیو میں امریکی سفارتخانے میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان، امریکہ تعلقات کے فروغ اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیر داخلہ نے امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے راونڈ کیلئے سکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اپنے تمام خاص مہمانوں کیلئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے ہیں، مذاکرات کے دوسرے راونڈ کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ امریکی سفیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کے مخلصانہ کردار کی تعریف کی۔ ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور، چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن بھی ملاقات میں موجود تھے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر سے مذاکرات کیلئے سکیورٹی پر تبادلہ خیال


















