سوشل میڈیا سے بھاری کمائی کرنےوالے ایف بی آ ر ریڈارپرآگئے


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سوشل میڈیا سے بھاری کمائی کمانے والے ایف بی آ ر کے ریڈارپرآگئے۔

ایف بی آر کے مطابق یو ٹیوبرز،ٹک ٹاکرز اور انسٹاگرام انفلوانسرززد میں آئیں گے، انکم ٹیکس رولز2002 میں ترامیم کا مسودہ تیار کر لیاگیا،قانون کا اطلاق سوشل میڈیا سے پیسہ کمانے والے پاکستانی شہریوں پر ہو گا۔

دستاویز کے مطابق قابل ٹیکس آمدن کا تعین سوشل میڈیا سے کمائی و اخراجات کی بنیاد پر ہو گا، اوسط ویوز،سال بھر کی سوشل میڈیا پوسٹوں کا حساب کیا جائےگا، مخصوص فارمولے کے تحت انکم ٹیکس ادا کرنا ہو گا، سالانہ انکم ٹیکس گوشواروں میں بھی الگ سے انکم ظاہر کرنا ہو گی، مسودے پر ایک ہفتے میں اعتراضات یا سفارشات دینے کی ڈیڈ لائن مقرر کردی گئی۔