عوام کو ایک اور دھچکا ، درآمدی آر ایل این جی بھی مہنگی


اسلام آباد :(بیورورپورٹ)عوام کو ایک اور دھچکا،حکومت پٹرولیم مصنوعات کے بعد درآمدی آر ایل این جی بھی مہنگی کر دی،اوگرا نے مارچ کےلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ،سوئی ناردرن کےلئے ایل این جی فی ایم ایم بی ٹی یو 622 روپے مہنگی کردی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی نادرن کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں 2.22 ڈالر اضافہ کردیا، سوئی نادرن صارفین کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو نئی قیمت 13.55 ڈالر مقرر کردی،سوئی سدرن کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو ایل این جی 634 روپے مہنگی کردی گئی، نوٹیفیکیشن کے مطابق سوئی سدرن کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں 2.26 ڈالر اضافہ کردیا گیا، سوئی سدرن کےلئے ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو نئی قیمت 12.53 ڈالر مقرر کردی گئی۔