پٹرول کے بعد ایل پی جی کے 4جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز


کراچی:(بیورورپورٹ)پٹرول کے بعد ایل پی جی کے 4بحری جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز،بحران کاخطرہ ٹل گیا۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا پورٹ قاسم پر ARIES نامی جہاز کے ذریعے 11ہزار میٹرک ٹن،اٹلانٹک ،ایک اور جہاز کے ذریعے 12، 12ہزار میٹرک ٹن گیس پہنچی، ایل پی جی کی مقررہ سرکاری قیمت 225روپے کلو ہے لیکن مافیا امریکہ ایران کشیدگی ، عالمی قیمتوں میں اضافے کو جواز بنا کر 350سے 400روپے کلو وصول کر رہا ہے۔

دوسری جانب ترجمان اوگرا نے وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا قیمتوں میں اضافے کی خبریں،افواہیں بے بنیاد ہیں،قیمت میں کسی نئے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاگیا، عوام مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔