گوادر پورٹ علاقائی تجارت کا اہم مرکز بنتا جا رہا ہے: وفاقی وزیر بحری امور

گوادر (مشرق نیوز) خلیج فارس میں جنگ کی صورتحال اور آبنائے ہرمز کی بندش کے سبب پاکستان کے گہرے پانی کی بندرگاہ گوادر پورٹ کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ گوادر میں ایک اور کارگو جہاز کامیابی سے لنگر انداز ہوگیا۔

ایم وی یوان ہانگ ویئے گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا، جو 34 ہزار ٹن سامان لیکر گوادر پہنچا ہے، بحری جہاز پر 20 ہزار سے زائد کارگو آئٹمز موجود ہیں۔ گوادر بندرگاہ پر مئی کا پہلا ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز لنگر انداز ہوگیا۔ ابوظہبی اور کویت کیلئے کارگو گوادر میں اتارا جائیگا۔

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ عالمی شپنگ کمپنیوں کا گوادر پر اعتماد بڑھنے لگا، گوادر پورٹ علاقائی تجارت کا اہم مرکز بنتا جا رہا ہے، گوادر میں جدید سہولیات اور انفرا سٹرکچر کی بہتری جاری ہے۔