اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیشن کو 5 ہزار ڈالر مالیت کے تنازعات کی سماعت کا اختیار مل گیا۔
حکومت نے اقدام ملکی و بین الاقوامی تجارتی تنازعات کے حل کو مزید موثر و شفاف بنانے کےلئے اٹھایا، اہم شق کے تحت100 ملین ڈالر سے زائد مالیت کے تنازعات ہائیکورٹ کے کمرشل بنچ کو بھیجے جائیںگے۔
وزارت تجارت کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن رولز 2026 فوری طور پر نافذ العمل ہو گئے ،مقصد ملکی و بین الاقوامی تجارتی تنازعات کو تیزی سے حل کرنا ہے،درخواستیں نہ صرف بذریعہ ڈاک بلکہ آن لائن اور ای میل کے ذریعے بھی جمع کرائی جا سکیں گی ، بیرون ملک پاکستانیوں کےلئے انٹرنیشنل سپورٹ ڈیسک کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی۔
قواعد کے مطابق درخواست کےساتھ تمام ضروری دستاویزات، ثبوت ،فیس جمع کرانا لازمی ہوگا، تمام کارروائی انگریزی زبان میں ہوگی، کمیشن جانچ پڑتال کے بعد ناقص یا بے بنیاد کیسز کو مسترد کرنے کا اختیار رکھتا ہے نئے نظام میں فریقین کو پہلے مرحلے میں مذاکرات کے ذریعے تنازع حل کرنے کی ترغیب دی جائے گی ،فریقین باہمی رضامندی سے معاملہ حل نہ کر سکیں تو کیس کو مصالحت، ثالثی یا کمیشن کو حتمی فیصلے کےلئے بھیجا جا سکتا ہے۔
ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیشن کو 5 ہزار ڈالر مالیت کے تنازعات کی سماعت کا اختیار مل گیا



















