اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاک ایران دوطرفہ تجارت اور معاشی تعاون کے فروغ کےلئے اہم پیشرفت ،ایف پی سی سی آئی اور ایرانی چیمبر آئی سی سی آئی ایم اے کے درمیان مفاہمتی معاہدے پر دستخط کر دئیے گئے۔
ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہامعاہدہ خطے میں تجارتی، صنعتی و معاشی شراکت داری کے نئے دروازے کھولے گا،بنیادی مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان بارٹر تجارت کو فروغ دینا اور کاروباری روابط کو مزید مستحکم بنانا ہے،سالانہ تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک پہنچانے کےلئے ایرانی بھائیوں کےساتھ ملکر کام کرینگے۔
پاکستان ایران میں دوطرفہ تجارت ،معاشی تعاون کے فروغ کا معاہدہ


















