لاہور (سپورٹس رپورٹر) یومِ آزادی پرپی سی بی نے قذافی سٹیڈیم میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،چیف آپریٹنگ افسر سمیر احمد سید نے پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا۔
تقریب میں پی سی بی کے سٹاف ،اہلخانہ نے بھی شرکت کی،ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی، پاکستان کرکٹ بورڈنے پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دی ۔
یومِ آزادی پر قذافی سٹیڈیم میں پروقار تقریب ،پرچم کشائی


















