اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہاہے جیل اصلاحات کرنی ہیں تو آغاز اڈیالہ سے کیا جائے،ناحق قید عمران خان کے بھی حقوق ہیں،ذاتی معالجین سے علاج،بیٹوں کےساتھ ویڈیو لنک پر بات کرائی جائے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہااڈیالہ جیل کے باہر ملاقاتیوں کیلئے انتظار گاہ بنائی جائے،خیبر پختونخوا میں قیدیوں کو تمام سہولیات دی جا رہی ہیں، جمہوریت میں جلسے کی اجازت ،جلسہ ہو تو ایف آئی آر درج ہو جاتی ہے، کم سن بچوں پر دہشتگردی کے مقدمات بنائے گئے،عمران خان کی بیٹوں کےساتھ ویڈیو لنک پر بات ،بانی کی بہنوں کی ملاقات نہیں ہوسکتی تو واٹر کینن کا استعمال نہ کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کو ذاتی معالجین اور فیملی تک رسائی دی جائے۔
جیل اصلاحات کرنی ہیں تو آغاز اڈیالہ سے کیا جائے، سہیل آفریدی


















