لوگوں کو مارنا نہیں چاہتا، ایران کیساتھ مذاکرات آج شروع ہونگے: ٹرمپ

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات آج دوپہر سے شروع ہوں گے، تہران سے رابطے مذاکراتی فریم ورک کے تحت ہو رہے ہیں۔

اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر معاہدہ موجود ہے اور ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے پر بھی معاہدہ ہوگا، ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور ایران کی درخواست پر منسوخ کیا گیا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک کی اپیل پر حملہ روکنے کا فیصلہ کیا گیا، ایران پر حملہ ہوتا تو یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑا حملہ ہوتا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ میں لوگوں کو مارنا نہیں چاہتا، میری ترجیح معاہدہ کرنا ہے، مشرقِ وسطیٰ کے کئی اتحادی بھی فوجی کارروائی کے بجائے سفارتی حل کے حامی ہیں۔