کان سانحہ میں اموات34،مزدوروں کی حفاظت یقینی بنائی جائے،زرداری،شہباز


کوئٹہ،اسلام آباد: (بیورورپورٹ)کوئٹہ کان سانحہ میں ہلاکتیں34تک جاپہنچیں،لاشیں نکال لی گئیں،دھماکہ میتھین گیس کے باعث ہوا،42مزدور موجود تھے، وزیراعلیٰ بلوچستان نے حادثے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا غفلت یا کوتاہی ثابت ہوئی تو ذمہ داروں کےخلاف کارروائی ہوگی۔

دریں اثنا صدر،وزیراعظم نے اظہار افسوس کرتے ہوئے وطن کی تعمیر و ترقی میں محنت کش طبقے کا کردار قابل قدر ،جان و مال کا تحفظ ریاست کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،مزدوروں کیلئے مستقل حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں، حفاظتی ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔