کابل :(مشرق نیوز) پاکستان کے موقف پر ایک اور مہر ثبت،سابق افغان آرمی چیف جنرل سمیع سادات نے طالبان دہشتگردی کی تصدیق کر دی۔
سمیع سادات نے کہا پاکستان پر حملے کرنے والے تمام دہشت گردوں کو افغان طالبان کی حمایت حاصل ہے، افغان طالبان کے بھارت کےساتھ قریبی تعلقات ،پاکستان مخالف دہشتگرد وں کی پشت پناہی کی جارہی ہے،سابق افغان آرمی چیف نے کہابھارتی مالی معاونت فتنہ الخوارج ،فتنہ الہندوستان جیسے گروہوں تک پہنچائی جاتی ہے،بھارتی فنڈز پاکستان میں دہشتگرد حملوں کیلئے استعمال ہوتے ہیں، طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کو پاکستان کے خلاف کارروائیوں میں معاونت فراہم کرتے ہیں۔
پاکستان پر حملے کرنےوالے دہشتگردوں کو طالبان کی حمایت حاصل ہے، سابق افغان آرمی چیف


















