احتجاج کیس میں علیمہ خان کی گواہ پیش کرنے کی درخواست منظور

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کی گواہ پیش کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں علیمہ خان سمیت 10 ملزموں کےخلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی، مجموعی طور پر 9 ملزموں نے 342 کے بیانات جمع کرا دئیے،علیمہ خان نے استدعا کی ا پنے دفاع میں ایک گواہ پیش کرنا چاہتی ہیں،عدالت نے درخواست منظور کرلی۔