امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات کو ملتوی قرار نہیں دیا جاسکتا،پاکستان

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے کہا ہے بات چیت ہوکر رہے گی، امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات کو ملتوی قرار نہیں دیا جاسکتا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا محرم کی وجہ سے ایران کےساتھ دوسرے مرحلے کے مذاکرات تاخیر کا شکار ہوئے ،کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں،ایرانی صدر نے معاہدے پر دستخط کردئیے تو پھر سوئٹزرلینڈ جانے کا مقصد نہیں تھا،جولائی کے پہلے ہفتے شہید خامنہ ای کی تدفین ہے، 60روز کے اندر اندر دوسرے مرحلے کے مذاکرات مکمل کرنے ہیں،سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات کےلئے موجود پاکستانی سفارتی حکام کو واپس بلالیا۔

دفتر خارجہ حکام نے کہا امریکہ ایران مذاکرات ہونے ہی ہیں، محرم کے بعد بات چیت کا دوسرا دور ہوگا، امریکی صدر کے معاہدے پر دستخط کے بعد دستخطوں کی سطح کو اپ گریڈ کیا گیا۔