لاہور: (نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عاشورہ محرم میں بہترین انتظامات ،سخت سکیورٹی اقدامات ،صوبے بھر میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے جامع سکیورٹی پلان تشکیل،ٹھنڈے پانی ،مشروبات کی سبیلوں کا خصوصی انتظام ،مجالس و جلوسوں کے راستوں میں پانی کا چھڑکا یقینی بنانے کاحکم دیتے ہوئے کہامجالس و جلوسوں کے راستوں پرریسکیو 1122، فیلڈ ہسپتال اور کلینکس آن ویلز کی 24 گھنٹے دستیابی یقینی بنائیں گے۔
مریم نواز نے کہا صوبے بھر کی 4700 سے زاہد امام بارگاہوں پر کیو آر کوڈ پینک بٹن کی سہولت دی جارہی ہے، کیوآرکوڈ پینک بٹن سے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ،بروقت امداد فراہم کی جاسکے گی،عوامی جان و مال کی حفاظت ہرصورت یقینی ،جلوسوں و مجالس میں آنے والے عزاداروں کو محفوظ ،پرسکون ماحول مہیا کریں گے۔
دریں اثناوزیراعلیٰ مریم نواز نے نفرت انگیز تقاریر کے انسداد کے عالمی دن پر تعصب و اشتعال انگیزی کےخلاف مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر زوردیتے ہوئے کہانوجوان سوشل میڈیا پر بڑھتے نفرت انگیز مواد، غلط معلومات اورانتہاپسندی کے رجحانات کوروکیں، نفرت انگیز تقاریر انسانی حقوق کےلئے سنگین خطرہ ہےں ، تعصب و اشتعال انگیزی کےخلاف مشترکہ لائحہ عمل اپنانا ہوگا،محرم الحرام میں نفرت انگیز تقاریر کی بجائے امن، محبت اور بھائی چارے کے درس کو عام کرنے کی ضرورت ، آزادی اظہار کے نام پر نفرت پھیلانے والوں کا محاسبہ ناگزیر ہے۔
آزادی اظہار کے نام پر نفرت پھیلانے والوں کا محاسبہ ناگزیر ہے‘مریم نواز



















