پنجگور،6خوارج ہلاک،وزیر ستان،فائرنگ ،قبائلی رہنما کے2بیٹے جاں بحق


راولپنڈی ،اسلام آباد،وزیرستان(بیورورپورٹ)پنجگور میں آپریشن،سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ 6خوارج کو جہنم واصل کردیا،آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا،ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا۔

دریں اثنا صدر،وزیراعظم نے کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہابھارتی سرپرستی میں سرگرم 6دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنا امن کے قیام کےلئے اہم پیشرفت ہے، آپریشن عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔

دوسری جانب وزیرستان میں فائرنگ سے قبائلی رہنما کے 2بیٹے جاں بحق ہوگئے،دونوں کو وانا کڑیکوٹ بازار کے قریب گولیوں کانشانہ بنایا گیا،پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔