اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بار ایسوسی ایشنز اور بار کونسلز کی ہڑتالیں غیر قانونی ،وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس عامر فاروق نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت نے فیصلے میں لکھا ہڑتالیں سائلین کے انصاف تک رسائی کے آئینی حق کی خلاف ورزی ،ہڑتالیں شہریوں کو قانونی نمائندگی سے محروم اور پہلے سے دباو کا شکار و عدالتی نظام پر مزید بوجھ ڈالتی ہیں،وکیل کی عدم پیشی پر مقدمے کی سماعت بغیر کسی پیش رفت کے ملتوی کر دی جاتی ہے۔
آئینی عدالت نے کہاقانونی نظام پہلے ہی شدید دباو کا شکار، عدالتوں میں مقدمات کی طویل فہرستیں موجود ہیں، سائلین کو اپنے مقدمات کے فیصلے کےلئے برسوں انتظار کرنا پڑتا ہے،چاہے وکلا کی ہڑتال کا مقصد کتنا ہی نیک کیوں نہ ہو، مسئلے کا حل نہیں، انصاف تک رسائی سے کسی بھی شکل میں محروم کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔
آئینی عدالت نے وکلا تنظیموں کی ہڑتالوں کو غیر قانونی قراردےدیا


















