اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان کی سائبر سپیس کے تحفظ کےلئے افرادی قوت کی تیاری کے مقصد سے نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے سائبر سکیورٹی انٹرن شپ پروگرام شروع کردیا۔
پروگرام کے تحت زیر تعلیم طلبہ و حالیہ گریجویٹس کو 6 ہفتوں پر مشتمل عملی تربیت فراہم کی جائےگی، انٹرن شپ پروگرام کےلئے درخواستیں 16 جون تک آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں ،پروگرام میں طلبہ و حالیہ گریجویٹس شرکت کے اہل ہوں گے،تربیتی پروگرام میں انسڈنٹ رسپانس، تھریٹ انٹیلی جنس اور وَلنریبلٹی مینجمنٹ سمیت مختلف اہم شعبوں کی تربیت شامل ہوگی۔
سائبر سکیورٹی انٹرن شپ پروگرام شروع،طلبہ سے درخواستیں طلب


















