اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی کو جیل مینول کے تحت تمام سہولتیں میسر ،ملاقات کے مواقع بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا بانی پی ٹی آئی کی صحت و علاج حکومتی ذمہ داری ہے ،عدالت کی طرف سے مقرر کردہ فرینڈ آف دی کورٹ سلیمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے دی جانےوالی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
عمران خان کو جیل مینول کے تحت تمام سہولتیں میسر ہیں، طارق فضل چودھری



















