اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے190 ملین پاونڈ کیس کی اپیلوں پر تحریری حکم جاری کر دیا۔
عدالت نے عمران،بشریٰ کے وکلا کو 20 مئی کو دلائل کی حتمی مہلت دیتے ہوئے کہا امید ہے فریقین جان بوجھ کر سماعت سے غیر حاضر نہیں ہوں گے، کیس کی حساسیت ،اہمیت بہت زیادہ اس لیے آخری اور حتمی مہلت دی جا رہی ہے، سلمان صفدر تمام ضروری اقدامات کر لیں اور آئندہ سماعت پر دلائل دیں۔
190 ملین پاونڈ کیس میں عمران،بشریٰ کے وکلا کو دلائل کیلئے مہلت



















