محسن نقوی کا نادرا سنٹر لاہور کا دورہ، ناقص انتظامات پر شدید برہم


لاہور:( نمائندہ خصوصی)ووزیر داخلہ محسن نقوی کا لاہور میں نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا اچانک دورہ ، بے پناہ رش اور اے سی بند ہونے پر شدید اظہار برہمی،سہولتیں بہتر کرنے کا حکم دےدیا۔

محسن نقوی نے موقع پر موجود شہریوں سے شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات کے عمل پر استفسار کیا،مختلف کاﺅنٹرز پر جاکر شہریوں سے ملاقات کی ،مسائل پوچھے۔

وزیر داخلہ نے کہانادرا سنٹر شملہ پہاڑی پہلے بھی وزٹ کر چکا ہوں، صورتحال بہتر تھی اب شہریوں کا فیڈ بیک اچھا نہیں ملا، شہریوں کو تیز رفتار خدمات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔