پاکستان سپر لیگ 11،حیدر آبادکنگز مین،لاہور قلندرز کوشکست،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ،کراچی کنگز فاتح

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ 11میں حیدر آبادکنگز مین،لاہور قلندرز کوشکست،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ،کراچی کنگز نے فتح حاصل کرلی۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کو تر جیح دی اورمقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 174رنز بنائے،ہدف کے جواب میں حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم 8 وکٹ پر 134 رنز تک محدود رہی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے میچ 40رنز سے اپنے نام کرلیا،ابرار احمد 3 اور احمد دانیال نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 4وکٹوں سے ہرادیا۔

لاہور قلندرزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 128رنز بنائے،عبداللہ شفیق 33 اور حسیب 28 رنز بنا کر نمایاں رہے،معین علی، میر حمزہ اور ایڈم زمپا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی کنگز نے ہدف آخری اوررز میں حاصل کرلیا،فتح میں امپائر کی جانب سے دئیے گئے پنالٹی کے 5رنز نے بھی اہم کردار ادار کیا،ایم وسیم 38رنز کےساتھ ٹاپ سکوررہے ،لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا،حارث رﺅف سب سے مہنگے باﺅلر ثابت ہوئے،3.3اوورز میں 45رنز دئیے۔