پی ایس ایل 11،مجوزہ شیڈول منظرعام پر، باقاعدہ اعلان اگلے ہفتے متوقع

لاہور (مشرق نیوز) پاکستان سپر لیگ کے 11 ویں ایڈیشن کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق افتتاحی میچ 26 مارچ کو لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگز مین کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔

قذافی سٹیڈیم لاہور 3 مئی کو فائنل سمیت دو پلے آف میچز کی میزبانی بھی کریگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کو پہلے کوالیفائر میچ کی میزبانی دی گئی ہے۔تمام 8 ٹیمیں پہلے مرحلے میں سات، سات میچز کھیلیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں تمام ٹیمیں دو گروپوں میں تین، تین میچز کھیلیں گی۔

لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور حیدرآباد کنگزمین ایک گروپ میں ہوں گے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ، پنڈیز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز دوسرے گروپ میں ہوں گے۔ پہلا کوالیفائر 28 اپریل کو راولپنڈی، پہلا ایلیمینیٹر 29 اپریل کو لاہور اور تیسرا ایلیمینیٹر یکم مئی کو لاہور میں کھیلا جائیگا۔