اسلام آباد (مشرق نیوز) لبنان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل روڈولف ہیکل اہم سرکاری دورے پر پاکستان پہنچنے والے ہیں، یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں جاری ہیں اور پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان سفارتی رابطوں اور ثالثی کی کوششوں میں مصروف ہے۔
لبنانی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل روڈولف ہیکل پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دعوت پر پاکستان روانہ ہوئے۔ تاہم لبنانی فوج کی جانب سے دورے کے دورانیے اور ملاقاتوں کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
یہ دورہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لبنان اور اسرائیل کے درمیان اپریل کے وسط میں ہونے والی جنگ بندی شدید دباو کا شکار ہے۔ لبنانی حکام کے مطابق 2 مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 593 افراد ہلاک جبکہ 10 ہزار 990 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
فیلڈ مارشل کی دعوت پر لبنانی آرمی چیف کا دورہ پاکستان


















