بھارت سن لے! پہلے کی طرح تیار ہیں:پاک فوج

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے معرکہ حق میں ایک قسط دکھائی،5گنا بڑے دشمن کوعبرتناک شکست دی،دہشتگردی ڈرامہ ہمیشہ کیلئے دفن،جنگ میں جو دنیا نے دیکھا وہ مجموعی پاور پوٹینشل کا 10 سے 15 فیصد ،کشمیر عالمی حل طلب تنازع،سعودی عرب کی سلامتی عزیز ،بھارت سن لے! پہلے کی طرح تیار ہیں،معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ ، بحریہ کے افسروں کےساتھ پریس کانفرنس کرتے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا مسلح افواج قوم کی امنگوں پر پورا اتری،اپنے سے5گنا بڑے دشمن کو ملٹی ڈومین وار میں شکست دی، بات پاکستانی کےساتھ بھارتی بچے بھی جانتے ہیں تاہم الگ بات تسلیم نہیں کرتے،ہندوستان نے بہت مکاری سے بیانیہ بنایا پاکستان دہشتگردی کرتا لیکن خود دہشتگردی میں ملوث ہیں ،دنیا بھارت کی من گھڑت باتوں پر کان دھرنے کےلئے تیار نہیں ،پہلگام واقعہ کو ایک سال مکمل ہو گیا لیکن پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات اب بھی جوں کے توں موجود ہیں، جواب دیں کون لوگ تھے حملہ کرانےوالے،بھارت بتائے کس دہشتگرد کیمپ کو نشانہ بنایا؟ پاکستان میں دہشتگردی بھارتی ایما پر کی جا رہی ہے،ترجمان پاک فوج نے کہاکشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازع ، بھارت کےلئے نصیحت ہے سچ بولنا سیکھے، بھارت خود سب سے بڑا دہشتگرد ہے اگر یہی زبان استعمال کرنی ہے تو آجاﺅ سامنے پھر، بھارتی سیاستدان سیاست دان کم جنگجو زیادہ لگتے ہیں،منٹوں بعد پہلگام واقعہ کی ایف آئی آر درج ہوئی، 15منٹ بعد تعین ہو گیا سرحد پار سے لوگ آئے، تم اتنے سیانے ، سمجھدار تھے،100کلو میٹر لوگ اندر آ گئے تمہیں پتہ نہیں چلا، تمہاری سمجھدار انٹیلی جنس اور ہونہار ذہن کیا سو رہے تھے؟ انٹرنیشنل کمیونٹی پوچھتی ہے پہلگام واقعہ کے پیچھے کون ہے؟ بھارت اب تک ثبوت سامنے نہیں لا سکا،بھارت کی پروفیشنل آرمی سیاست زدہ، بھارتی میڈیا کی انفارمیشن نے لوگوں کو بہت تفریح فراہم کی، اچھی خاصی انٹرٹینمنٹ بھارتی نیوز میڈیا فراہم کر دیتا ہے،لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ایک سال پہلے بھارت کا غرور خاک میں ملا یا ، آپ نے بھارتی ائیر چیف مارشل کو سنا ہو گا، معرکہ حق کے چند ماہ بعد اٹھے اور کہا پتہ لگا ہم نے جہاز گرائے ،ہمیشہ سے کہتے ہیںکسی کا باپ بھی پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، تب بھی تیار تھے اور اب بھی تیار ہیں، کسی کو شک ہے تومعرکہ حق میںایک قسط دکھائی ،احاطہ کریں گے مشرقی ہمسایہ سارا سال کیا کرتا رہا ہے، بھارت کشمیریوں ،منی پور میں مظالم ڈھا رہا ، بھارت کیوں اپنے ایڈمرل، جنرل اور مارشل کا مذاق بنوا رہا ہے،ترجمان پاک فوج نے کہابھارتی عسکری اہداف کو نشانہ بناتے اور فخر سے بتاتے ہیں، پاکستان اور فیلڈمارشل دن رات بھارتیوں کے خواب میں آتے ہیں،14اگست پر عظیم الشان پریڈہوگی، اپنی پاور پوٹینشل کی چھوٹی سی جھلک عوام کو دکھائیں گے،بھارتی فوج آپریشن کا کوئی مردانہ نام رکھ لے، سندور تو عورتیں لگاتی ہیںاب کی بار پیچھے سے حساب شروع کریں گے، جہاں سے ان کا آغاز ہوتا ہے وہاں سے برابرکرتے آئیں گے تو آئندہ کراچی کا نام لیتے ہوئے گھبرائیں گے، کسی کی ذہن میں اگر کوئی خوش فہمی ہے تو سمجھانا منٹوں کا کام ہے، پراکسیوں سے لڑتے دہائیاں ہوگئیں،لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہاگندی زبان سے کراچی کانام لیں،دیکھیں پھر کراچی والے کیا کرتے ہیں،بھارت اپنے لوگوں پر دہشتگردی کراتا اور الزام دوسروں پر عائد کر دیتا ہے، بھارت کےلئے واضح اور دو ٹوک پیغام جو کرنا ہے کرو، روایتی یا غیر روایتی، پہلے اور اب بھی تیار ہیں، کھڑے ہیں اور بھرپور طاقت سے جواب دیں گے، جنگ زمین، فضا، سمندر، سائبر اور ذہنوں کی جنگ ہے، کسی کا باپ بھی پاکستان پر آنچ نہیں لاسکتا،ملکی سلامتی و دفاع کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے،ترجمان پاک فوج نے کہاخود اور قوم پر بھروسہ ،کسی کی جرت نہیں فوج ،عوام کے درمیان آسکے،پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ، بات چیت سیاسی جماعتوں کا استحقاق ، سیاستدان اپنے معاملات بات چیت سے حل کریں،پاکستان ،سعودی عرب کے بہت گہرے و برادارانہ تعلقات ، پاکستان کو سعودی عرب ،سعودی عرب کو پاکستان کی سکیورٹی و سلامتی عزیز ، محافظین حرمین شریفین کا اعزاز ہر پاکستانی کےلئے اہم ، حرمین شریفین کی حفاظت سعودی عرب کی قومی سلامتی سے جڑی ، سعودی عرب کو تھریٹ ہمارے لیے بھی خطرہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاپاکستان کا سادہ سا مطالبہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال نہ ہونے دے ، طالبان رجیم بطور ریاست برتاو نہیں کررہی،دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے،آپریشن غضب الحق کے بعد دہشتگردی واقعات میں نمایاں کمی آئی، کفار کےساتھ معاہدہ کرنا، اسلامی ممالک پر حملہ کرنا کونسا جہاد ہے؟، معرکہ حق کے دوران پاکستان کی کارروائیوں کے بعد خطے میں طاقت کا توازن واضح طور پربدلا،نتیجے میں مخالف فریق کو اپنی حکمت عملی پر نظرثانی کرنا پڑی،پاکستان کا مو¿قف ہمیشہ واضح رہا ہے دہشتگردی کے خاتمے کےلئے خطے کے تمام ممالک کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا،بعض عناصر کی جانب سے انتہاپسندانہ بیانیے اور متنازع روابط خطے کے استحکام کےلئے نقصان دہ ثابت ہو رہے ہیں،ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف آپریشنز ریئر ایڈمرل شفاعت علی نے کہا پاک افواج کی ہم آہنگی معرکہ حق میں فتح کی وجہ بنی، افواج پاکستان ہر وقت تیار رہتی ہیں،ساحلی تنصیبات محفوظ اور بندرگاہیں فعال رہیں، بھارت کو ہمارے پانیوں کا رخ کرنے کی ہمت نہیں ہوئی، امن کے خواہاں ہیں لیکن کمزوری نہ سمجھا جائے،بھارت نے معرکہ حق کے دوران بارہا بحری بیڑا تعینات کرنے کی کوشش کی ، سمندری حدود کا دفاع کرنا جانتے ہیں،ائیر وائس مارشل طارق محمود غازی نے کہا معرکہ حق کے دوران چند ہی منٹوں میں سکور 8-0 کر دیا، بھارت کے 8 طیارے گرائے،رافیل بھی شامل ہیں،6اور 7 مئی کی رات پاکستان پر حملہ کیا گیا، سائبر اٹیکس بھارتی رابطوں کو متاثر کرتے رہے، پاک فوج نے بھارت کو کسی حد تک لاچار کیا، پاک فضائیہ دشمن کی ہر سرگرمی نوٹ کر رہی تھی۔

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ائیر چیف مارشل نے کہاہے معرکہ حق میں پاک فضائیہ نے دشمن کو سری نگر سے بھٹنڈا تک سبق سکھایا،معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر ائیر ہیڈکوارٹرز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ظہیر احمد بابر سدھو نے کہاپہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت نے پاکستان پر بے بنیاد الزام لگایا، غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش کے باوجود جارحیت کی گئی، پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا بھر پور و منہ توڑ جواب دیا، بھارتی ائیر ڈیفنس سسٹم کو شدید نقصان پہنچایا،پاک فضائیہ نے دشمن کو دندان شکن شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا، قومی دفاع میں پاک فضائیہ کا کردار تاریخی ہے،سائبر شاہینوں نے دشمن کی سائبر سکیورٹی کو تباہ کردیا، بھارتی فضائیہ کو عبرتناک اور تذلیل سے بھر پور شکست دی،ائیر چیف مارشل نے کہاپاک فضائیہ سرحدوں کی محافظ ،دنیا کے سرفہرست لڑاکا طیاروں کو خاک میں ملا یا، دشمن کی تمام تنصیبات پاک فضائیہ کے نشانے پر تھیں، ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم کو لمحوں میں تباہ کردیا، بنیان مرصوص میں پاکستان نے بہترین ڈرون صلاحیت کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے فضائیہ، الیکٹرانک اور سائبر وار فیئر میں دشمن کو دھول چٹائی،ظہیر بابر سدھو نے کہاپاک فضائیہ نے ریکارڈ وقت میں دشمن کی تنصیبات کو تباہ ، ہر جوان نے معرکہ حق میں بہترین صلاحیت کا مظاہرہ کیا، قومی قیادت کی وجہ سے کامیابیاں سمیٹنے کا موقع ملا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بہترین قیادت نے کامیابی میں اہم کردار کیا، پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔