این سی سی آئی اے کا غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف کریک ڈاون

کراچی (مشرق نیوز) نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کراچی میں غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف کریک ڈاون کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی شہریوں سے فراڈ کرنے والا منظم نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔ ڈی ایچ اے فیزٹو ایکسٹیشن میں جعلی کال سینٹر سے 7 ملزمان گرفتار ہوئے۔

ملزمان جعلی بینک نمائندے بن کر حساس معلومات چرالیتے تھے۔ ملزمان سپوفنگ کے ذریعے بینک افسر بن کر شہریوں کو لوٹتے تھے۔ کارروائی کے دوران ہزاروں غیر ملکی شہریوں کا بینکنگ ڈیٹا بھی برآمد ہوا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 10 لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد ہوئے۔

ملزمان کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔