تہران:(مشرق نیوز)2پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز پہنچنے کے بعدواپس بھیج دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کے دونوں جہاز شالامار اور خیرپور کویت ، یو اے ای کےلئے روانہ ہوئے تھے،دونوں جہازوں کو ناگزیر وجوہات کے سبب ہرمز میں داخلے کے بعد آگے بڑھنے سے روکدیا گیا۔
احکامات ملنے کے بعد پاکستانی کیپٹن آصف ،شاہین نے جہازوں کا رخ خلیج عمان کی جانب موڑ دیا،پاکستانی جہازوں کو کویت ،یو اے ای سے کروڑوں لٹر خام تیل لادنا تھا تاہم اب جہاز ممکنہ طور پر فجیرا یا ینبوع جاسکتے ہیں۔
2پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز پہنچنے کے بعد واپس بھیج دیا گیا


















