اسلام آباد(بیورورپورٹ) اقوام متحدہ نے اداکارہ ہانیہ عامر کوپاکستان کےلئے خواتین کی خیرسگالی سفیر مقرر کردیا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پربیان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین پاکستان نے کہا یواین ویمن پاکستان ہانیہ عامر کو بطور خیرسگالی سفیر خوش آمدید کہتا ہے،نامور اداکارہ ہانیہ عامر اپنا پلیٹ فارم پاکستان بھر کی خواتین و لڑکیوں کی توانا آواز، آگاہی پھیلانے اور حوصلہ افزائی کےلئے استعمال کریں گی،ملکر ایسے مستقبل کےلئے کام کریں گے جہاں ہر خاتون ،لڑکی تشدد، امتیازی سلوک اور غیرمساویانہ رویوں سے آزاد ہو کراپنی بھرپور صلاحیتوں کا اظہار کرے۔
اداکارہ ہانیہ عامر پاکستان کیلئے اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر مقرر


















