لاہور :(اپنے نمائندے سے) لاہور میں بارش،ژالہ باری،ٹھنڈی ہوا سے موسم خوشگوار ہوگیا،ژالہ باری کے بعد سڑکیں سفید، متعدد فیڈرز ٹرپ کرنے سے بجلی گھنٹوں غائب رہی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا شہری بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اپنائیں، بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے دور رہیں،ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید نے انتظامیہ کو نکاسی آب کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ریسکیو 1122 اور واسا سمیت تمام متعلقہ ادارے فیلڈ میں موجود رہیں۔
لاہور میں بارش،ژالہ باری،ٹھنڈی ہوا سے موسم خوشگوار



















