9اپریل کو پنڈی میں پاور شو ، این او سی نہ ملا توہر فرد اپنی اپنی جگہ جلسہ کرےگا،وزیراعلیٰ کے پی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے 9 اپریل کو راولپنڈی میں پاور شو کااعلان کرتے ہوئے کہاہے این او سی نہ ملا توہر فرد اپنی اپنی جگہ جلسہ کرے گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا وفاقی حکومت کےساتھ 3سے 4ملاقاتوں میںاپنا اور عوام کا مقدمہ پیش کیا تاہم حق نہیں ملا،این ایف سی ایوارڈ میں صوبے کا حصہ غیر آئینی طور پر 2018 سے اب تک تقسیم کیا جا رہا ہے،ملاقاتوں کا مقصد خیبرپختونخوا کے مسائل کو اجاگر کرنا تھا لیکن حکومت عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھ رہی ہے،تباہ کن سیلاب کے باوجود وفاق نے ایک روپیہ بھی نہیں دیا،صوبائی بجٹ میں کٹوتیاں کی جا رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ،عام آدمی کی آواز اٹھانا ذمہ داری ہے، سمارٹ لاک ڈاون کی پالیسی سے اختلاف کیا،بطور وزیر اعلیٰ ہمیشہ آئینی و قانونی راستہ اپنایا مگر سمگلر و دہشت گرد کہا گیا،ججز پر فیصلوں کےلئے دباو ڈالا جا رہا ہے۔