باجوڑ،لکی مروت،دھماکہ،فائرنگ،اہلکار سمیت 3افراد جاں بحق


باجوڑ،لکی مروت:(مشرق نیوز)باجوڑ،لکی مروت میں دھماکہ،فائرنگ،اہلکار سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔

تحصیل برنگ کے علاقے اصیل ترغاو سیاہ مینہ،تحصیل سلازئی میں 2شہری آئی ڈی بم دھماکے ،فا ئرنگ کانشانہ بنے،شناخت سید دور،ملک ضیا کے ناموں سے ہوئی ،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ادھر ڈی آئی خان میں لکی مروت کے علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا،پولیس کے مطابق اہلکار عرفان پشاور میں تعینات اور چھٹی پر گھر ائے تھے ،دہشتگردوں نے رہائشگاہ کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا،شہید پولیس اہلکار کی نمازجنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی، پولیس ،انتظامی افسروں ،جوانوں نے شرکت کی۔