اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ا ے ڈی بی نے ایشیا کے پاور گرڈ ،ڈیجیٹل نیٹ ورکس کیلئے بڑے منصوبے کا اعلان کردیا،نیٹ ورکس کو جوڑنے کیلئے 70 ارب ڈالر مالیت کا پروگرام شروع کر دیا گیا۔
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق توانائی و ڈیجیٹل رسائی خطے کے مستقبل کا تعین کرے گی، سرحد پار بجلی کی ترسیل بڑھانے ،براڈ بینڈ رسائی بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی، 2035 تک پاور گرڈ منصوبوں کیلئے 50 ارب ڈالر مختص کردئیے، قابل تجدید توانائی کو فروغ دیا جائے گا۔
اعلامیے میں کہا گیامنصوبے کے تحت 20 گیگاواٹ قابل تجدید توانائی سسٹم میں شامل کی جائے گی،20 کروڑ افراد کو بجلی تک بہتر رسائی ملنے کا امکان ، 8 لاکھ 40 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ہے،20 کروڑ افراد کو پہلی بار انٹرنیٹ تک رسائی دی جائے گی۔
ا ے ڈی بی نے پاور گرڈ ،ڈیجیٹل نیٹ ورکس کیلئے بڑے منصوبے کا اعلان کردیا



















