صحافی برادری کےلئے”اپنے گھر“کا خواب پورا کرنے کیلئے کوشاں ہیں،مریم نواز

لاہور:(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مریم نواز نے فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم پر پیشرفت کا جائزہ لیا،تعمیراتی عمل تیز ،اچھی اور وسیع ایلی ویٹر نصب ،ہر اوپن مقام پر اربن فارسٹ اور سبزہ لگانے کاحکم دےدیا،20.5 کلومیٹر طویل فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم میں 21 سٹیشن قائم،11.3 کلومیٹر روٹ اور 11 سٹیشن ایلی ویٹڈ ہوں گے،فیصل ٹاون ،ایئرپورٹ چوک میں فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم کے ڈپو بنائے جائیں گے۔

دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے”پرامن مستقبل کی تشکیل“ کے عنوان سے منسوب یومِ آزادی صحافت پراپنے پیغام میں آزادی صحافت کےلئے جدوجہد کرنے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاذمہ داری کےساتھ آزادی صحافت جمہوری معاشرے کی بنیاد و پہچان،آزاد، خودمختار اور ذمہ دار میڈیا ہی حقیقی صحافتی طاقت ہے،آزادی صحافت کےلئے صحافیوں کی قربانیاں قابل تحسین ، جمہوریت ،آزادی صحافت ایک دوسرے سے براہ راست منسلک ہیں۔

مریم نواز نے کہا صحافی برادری کےلئے”اپنے گھر“کا خواب پورا کرنے کیلئے کوشاں ہیں،جمہوریت کی سربلندی کے سفر میں اہل صحافت کےساتھ ہیں،آزادی صحافت کے فروغ کےلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے،سب کو پروپیگنڈہ، فیک نیوز،افواہ نماخبروں کی نشر واشاعت کے سدباب کا عہد کرنا ہوگا۔