بھارتی آبی جارحیت، چناب میں پانی کی آمد میں بڑی کمی


نئی دہلی: (مشرق نیوز)بھارتی آبی جارحیت،دریائے چناب میں پانی کی آمد میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

واپڈا اعدادوشمار کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی آمد میں 11ہزار 900 کیوسک کمی رہی،واپڈا کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پردریائے چناب میں پانی کی آمد 9ہزار کیوسک رہ گئی ، ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کا اخراج ایک ہزار100 کیوسک ہے۔