اسلام آباد :(بیورورپورٹ)سرکاری ویب سائٹس پر ہیکرز کے تازہ حملوں کے بعد نیشنل سرٹ مزید متحرک،نیشنل سرٹ نے ممکنہ خامیوں کے جائزے کیلئے سائبر سکیورٹی آڈٹ جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نیشنل سرٹ دستاویز کے مطابق سائبرسکیورٹی کنٹرولز کی جانچ کیلئے مختلف وزارتوں، ماتحت محکموں اور دیگرسرکاری اداروں کی 300 ویب سائٹس کا انتخاب کیا گیا، 280 سرکاری ویب سائٹس کا سکیورٹی سکین مکمل بھی کیا جا چکا، متعلقہ وزارتوں کو رپورٹس بھی ارسال کردی گئیں۔
دستاویز کے مطابق سائبرسکیورٹی آڈٹ تکمیل کی شرح 93.3 فیصد ، مختلف ویب سائٹس کےسسٹمز، سرورز اور ایپلی کیشنزمیں موجود کریٹیکل، ہائی، میڈیم اورلو لیول سکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کی گئی ۔
ذرائع کے مطابق ڈیٹا لیک اور ہیکنگ روکنے کیلئے متعلقہ اداروں کو فوری اور ٹھوس اقدامات تجویز اصلاحی اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے، متعلقہ اداروں کو سکیورٹی اپ ڈیٹس، ویب ایپلی کیشن فائر وال کے موثر نفاذ کیلئے بھی کہا گیا ۔
خامیوں کا جائزہ ،سائبرسکیورٹی آڈٹ جلد مکمل کرنے کا فیصلہ


















