نیتن یاہو نے ہر امریکی صدرسے ایران پر حملے کی درخواستیں کیں، سابق چیف وائٹ ہاوس


واشنگٹن: (بیورورپورٹ)وائٹ ہاﺅس کے سابق چیف راہم ایمینوئل نے انکشاف کیا ہے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بل کلنٹن، باراک اوبامہ، جارج بش اور جو بائیڈن سمیت ہر صدر سے ایران کےخلاف بڑی فوجی کارروائی کی درخواستیں کیں،تمام امریکی صدور نے اسرائیلی وزیراعظم کی درخواست پر ایران کےخلاف جنگ کے خطرات کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا اقدام امریکی قومی مفاد میں نہیں۔

راہم ایمینوئل نے کہا نیتن یاہو کی درخواستوں پر تمام صدور نے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد انکار کردیا،ایران کیخلاف جنگ کافیصلہ صدر کا ہے، کسی اور کو مورد الزام ٹھہرانا بے معنی ہے۔