تہران:(مشرق نیوز)تہران کا انسانی بنیادوں پر بڑا اقدام، اشیائے ضروریہ والے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دےدی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق بنیادی ضرورت کی اشیا اور انسانی امداد لےجانے والے جہازوں کو اجازت نامے جاری کر دیئے گئے،ایرانی بندرگاہوں یا بحیرہ عمان میں موجود جہازوں کو آمد و رفت کی اجازت ہوگی،تمام جہازوں کو ایرانی حکام سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
حکام کی ہدایات کے مطابق ایرانی بندرگاہوں تک اشیائے ضروریہ لانے والے جہازوں کو آبنائے ہرمز کےلئے بنائے گئے پروٹوکول پر لازمی عمل کرنا ہوگا۔
اشیائے ضروریہ والے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت


















