چنئی،احمد آباد:(مشرق نیوز)ٹی 20ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں زمبابوے،ویسٹ انڈیز کو شکست،افریقہ 9وکٹوں سے فاتح،بھارت کالاٹھی چارج،چوکے ،چھکوں کی بارش،میگاایونٹ کاسب بڑا سکوربنا دیا۔
چنئی میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دی،بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں چوکے، چھکوں کی برسات کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 256 رنز کا ریکارڈ پہاڑٹوٹل سکور بورڈ پر سجایا،بھارتی بیٹرز نے اننگز میں مجموعی طور پر17 چھکے مارے،سنجو سیمسن 24، ابھیشیک شرما 55، ایشان کشن 38 ،کپتان سوریا کمار یادیو 33، پانڈیا 53 اور تلک ورما نے 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،256 رنز ٹی 20 ورلڈکپ کی تاریخ کا دوسرا ،موجودہ میگاایونٹ کا سب سے بڑا سکور ہے۔
ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 184رنز تک محدود رہی،بیننیٹ نے 59گیندوں پر 97رنز کی دھواں دھاراننگز کھیلی،بھارت نے میچ 72رنز سے جیت لیا۔
قبل ازیں احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر176 رنز بنائے،روماریو شیفرڈ 50 اور جیسن ہولڈر 49 رنز بنا کر نمایاں رہے،جنوبی افریقہ کی جانب سے نجیدی 3 ،ربادا ،کوربن بوش نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
177رنز کا ہدف جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا،کپتان ایڈن مارکرم نے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی،کوئنٹن ڈی کوک 47 اور ریان رکلٹن نے 45 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز،زمبابوے کوشکست،بھارت نے ٹی 20ورلڈکپ کا سب سے بڑا سکور بنادیا


















