اسلام آباد (مشرق نیوز) قومی انسداد پولیو مہم وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پولیو کا خاتمہ میڈیا کے تعاون کے بغیر نہیں چل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کی پہلی پولیو مہم کا آغاز 2 فروری سے کیا جارہا ہے۔ پاکستان پولیو کے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیو کے پچھلے سال 31 کیس رجسٹرڈ ہوئے ہیں جس میں زیادہ تعداد کے پی کے ہیں۔ مزید برآں کراچی کے کچھ علاقوں میں مشکلات پیش آتی ہیں جبکہ بلوچستان سے 14 مہینوں سے کوئی کیس نظر نہیں آیا۔
رواں سال کی پہلی قومی پولیو مہم کا آغاز 2 فروری سے ہوگا: عائشہ رضا


















