اسلام آباد (مشرق نیوز) دسمبر 2025 میں ملک بھر میں 40 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے 127 سیوریج نمونے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 87 منفی نکلے، سندھ میں 23 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔
خیبرپختونخوا میں8، پنجاب میں 6 ماحولیاتی نمونے مثبت نکلے، بلوچستان میں 2، اسلام آباد میں ایک ماحولیاتی نمانے مین پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی، سال 2025 میں 31 پولیو کیس سامنے آئے۔
ملک بھر کے 40 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق


















