ٹی 20ورلڈ کپ ،پاکستان بنگلہ دیش کے میچز کی میزبانی کیلئے تیار


لاہور:(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹی20ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے میچز کی میزبانی کےلئے تیار ،دلچسپی ظاہر کردی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق سری لنکا کے وینیوز دستیاب نہ ہوئے تو پاکستان کے میدان مکمل طور پر تیار و دستیاب ہیں، پاکستان پہلے ہی کامیابی کےساتھ چیمپئنز ٹرافی ،آئی سی سی ویمنز کوالیفائر کی میزبانی کرچکا ،بنگلہ دیش کے میچز کی میزبانی بھی باآسانی کرسکتا ہے۔

دوسری جانب سکیورٹی وجوہات کے باعث بھارت میں ورلڈکپ نہ کھیلنے کے معاملے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے جواب کا منتظر ہے،بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے کہاآئی سی سی کےساتھ تمام ثبوت ، ضروری دستاویزات شیئر کئے تاحال کوئی جواب نہیں آیا،اپنے تمام تحفظات سے آئی سی سی کو آگاہ کر دیا،موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ،حکومتی ہدایت کے مطابق چلنا ہے۔