اسلام آباد: (بیورورپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے مذاکرات کیلئے آنےوالے معزز مہمانوں کو محبت و وقار کےساتھ خوش آمدید کہتے ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا دعا ہے مشرق وسطیٰ میں پائیدار اور دیرپا امن بحال ہو، امن عمل میں شامل تمام لوگوں کی کاوشوں کو سراہتے ہیں، دنیا کے امن میں اہم کردار ادا کرنا پاکستان کےلئے خوشی کا باعث ہے، امید ہے اسلام آباد مذاکرات مشرق وسطیٰ میں مستقل اور پائیدار امن کا سنگ میل ثابت ہوں گے۔
مذاکراتی وفود کو محبت و وقار کےساتھ خوش آمدید کہتے ہیں: بیرسٹرگوہر



















