اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے آبنائے ہرمز سے جہاز گزرنے کی وجہ سے تیل مفت اور سستا نہیں ملے گا۔
سینٹ اجلاس میں مولانا عطا الرحمن کے خطاب کے جواب میں وزیر قانون نے کہا 28 فروری سے پہلے کروڈ آئل کی قیمت کچھ اور جبکہ آج کہی زیادہ ہے،ہمسایہ ملک سے تعلقات کی وجہ سے جہاز نکالے گئے مگر آبنائے ہرمز سے جہاز نکلنے سے تیل مفت دے سکتے ہیں اور نہ ہی سستا، جہاز گزرنے کی وجہ سے آج ملک میں تیل دستیاب ہے، وزیراعظم نے ڈیزل سے لیوی اٹھاکر پٹرول پر کردی ، آج دنیا میں ڈیزل سب سے زیادہ مہنگا ہے مگر پاکستان میں ڈیزل پر اس وقت کسی قسم کی کوئی لیوی نہیں لی جارہی۔
وزیر قانون نے کہا شہباز شریف کی کابینہ پر کھلی عدالت میں کرپشن کا مقدمہ چلا کر دیکھیں، احتجاج آپ کا جمہوری حق ہے آپ کریں مگر اس وقت عالمی دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، ہم نے وفاقی حکومت کے بجٹ میں 50فیصد کٹوتی کی جبکہ کابینہ اراکین کی گاڑیاں چھوڑ دی ہیں، تمام سرکاری دفاتر کے فیول کا خرچ50 فیصد کم کردیا،دنیا کی بڑی بڑی معیشتیں ڈوب گئی ہیں مگر ہمارے حالات کئی ممالک سے قدرے بہتر ہیں، تاجر توانائی بچانے کیلئے مارکیٹیں جلد بند کریں۔
آبنائے ہرمز سے جہاز گزرنے کے باعث تیل مفت ملے گا نہ سستا،وزیر قانون


















