مولانا فضل الرحمن کا پٹرول قیمت میں اضافے پر جمعہ کو احتجاج کا اعلان

پشاور (بیورو رپورٹ) سربراہ جے یو آئی فضل الرحمن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر جمعہ کو احتجاج کا اعلان کردیا،پشاور میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاجے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے 2 روزہ اجلاس میں ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر غور کیا گیا،12اپریل کو مردان سے احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائےگا،حالیہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا ،عوام موجودہ جعلی حکومت اورریاستی اداروں سے نالاں ہیں،موجودہ حکومت جعلی ، پیپلز پارٹی کے سہارے کھڑی ہے، حکومت کو ان کیمرا بریفنگ میں بتانا چاہیے موجودہ عالمی صورتحال میں پاکستان کہاں کھڑا ہے،امن و امان کی صورتحال ابتر ، صوبائی حکومت آپریشنز کے معاملے پر متضاد پالیسی اپنا رہی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات بھی ایوان میں پیش نہیں کی جا رہی ہیں،سربراہ جے یو آئی نے کہا گھریلو تشدد، ٹرانس جینڈر، 18 سال سے کم عمر شادی پر پابندی سمیت دیگرخلاف شریعت قوانین ختم کیے جائیں، بیوی کو خاوند کے جائیداد میں 50 فیصد حصہ دینے سے متعلق قوانین کی تیاریاں کی جارہی ہیں، انگریز چلا گیا مگر ان کے قوانین مسلسل پاس ہو رہے ہیں۔