بھارت نے پنگا لیا تو پاک فوج پہلے سے زیادہ ذلت آمیز پھینٹی لگائے گی، خواجہ آصف

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے پاکستان پوری دنیا کی توجہ کا مرکز،بھارت نے پنگا لیا تو پاک فوج پہلے سے زیادہ ذلت آمیز پھینٹی لگائے گی۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے راج ناتھ سنگھ کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا بھارت پاکستان سے 5 سے 6 گنا بڑا ملک ،وسائل بھی بے شمار ہیں تاہم یہ بھی حقیقت ہے کروڑوں بھارتی فٹ پاتھ پر بھوکے سونے پر مجبور ہیں،راج ناتھ سنگھ بیان دے کر دنیا کو باور کرانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ بھی relevant ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا پاکستان پوری دنیا کی توجہ کا مرکز،بھارت کو کوئی منہ لگانے کیلئے تیار نہیں،راج ناتھ اپنی اوقات دیکھ کر بیان دیا کریں اگر پنگا لیا گیا تو پاک افواج پہلے سے زیادہ ذلت آمیز پھینٹی لگائیں گی۔