خیبرپختونخوا میں قرضوں کا حجم 809ارب سے متجاوز

پشاور:(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوا میں قرضوں کا حجم 809ارب سے متجاوز ، ہر ماہ اوسطاً ساڑھے 5 ارب اضافہ ریکارڈ کیا جانے لگا۔

محکمہ خزانہ کی دستاویزات کے مطابق صوبائی حکومت نے مجموعی طور پر102ترقیاتی منصوبوں کےلئے قرضے حاصل کیے ،حجم 809ارب سے متجاوز کر گیا،سب سے زیادہ قرض عالمی بینک سے لیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق جولائی سے دسمبر تک حکومت نے قرضوں ،سود کی مد میں 25ارب 56کروڑ روپے ادا کیے ،15ارب 81کروڑ اصل قرض ،9ارب 75کروڑ سود کی ادائیگی شامل ہے،مزمل اسلم نے کہا بجٹ میں 180ارب قرض کا تخمینہ تھا، سب پرانے قرضے ،معاہدے دستخط ہوچکے ،قرضے جاری منصوبوں کےلئے ہیں۔