نیپال کے نومنتخب وزیراعظم کو مبارکباد،تعاون مستحکم بنائیں گے،صدر زرداری

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)صدر مملکت آصف زرداری نے نیپال کے نئے وزیراعظم بالیندر شاہ کو انتخابات میں کامیابی کے بعد منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ ”ایکس“ پر صدر مملکت نے کہا نوجوان قیادت کو خطے کی سمت متعین کرتے دیکھنا حوصلہ افزا ،پاکستان نیپال کےساتھ دیرینہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور تمام شعبوں میں مزید گہرے تعاون کا خواہاں ہے۔