لاہور: (وقائع نگار) چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے امریکہ،ایران جنگ میں ثالثی کردار پاکستان کی فتح ،ملک نازک مرحلے سے گزر رہا ، موجودہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کےلئے قوم کا متحد ہونا ناگزیر ہے، تمام سیاسی جماعتیں پوائنٹ سکورنگ سے گریز ،قومی مفاد کو ترجیح دیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے ایکسپو سینٹر لاہور میں میں 11ویں پاکستان فٹ ویئر میٹریل اینڈ مشینری شو 2026ءکی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب اور بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں ،دعا ہے امریکہ ،ایران کے درمیان صلح کرانے میں کامیاب ہوں،امن کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے،میرے لیے گاڑی کی خریداری 2024-25 میں مکمل طور پر قانونی طریقہ کار کے تحت کی گئی۔
امریکہ،ایران جنگ میں ثالثی کردار پاکستان کی فتح ہے، یوسف رضا گیلانی


















